گلگت(پ ر)سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملکی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری ریاستوں میں آئین و قانون کا احترام اور تمام معاملات سیاسی طرز پر آگے بڑھائے جاتے ہیں پاکستان کی موجودہ صورتحال میں سیاست آگے نکل کر ریاست سے وفا،عقیدت اور محبت کرنے والی سیاسی جماعتوں کا کردار کھل کر واضح ہو چکا۔تحریک انصاف کے نام پر سیاسی جماعت کی جعلی قیادت کا دوغلا کردار، سازشانہ عمل اور ورکروں کی سیاسی تربیت کے نام پر ریاست کے مثبت چہرے پر اور قومی املاک پر حملے شرمناک ہیں۔جمہوری ریاست میں احتجاج کے حق کو ریاست کے مخالف استعمال کرنے والے ملک اور قوم کیلئے نہ پہلے مخلص تھے اور نہ آج ثابت ہورہے ہیں۔پاکستان کی حقیقی ترقی آئین کی بالادستی اور قانون کے احترام میں ہے۔تاریخ سے ثابت ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تاریخ کے جبر کا مقابلہ آئین و قانون کے احترام کے ساتھ کیا ہے,عمران نیازی کا طرز سیاست ملک اور قوم کیلئے نقصاندہ اور ملک میں آئین و قانون کیلئے تابعداری کیلئے شدید خطرات پیدائ ہوچکے ہیں۔موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا بیانیہ حق و سچ کے بیانیے کی طرح کھل کر واضح ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں سازشی لیڈر عمران نیازی کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج میں حصہ نہیں لے کر عوام نے عمران نیازی کے سازشی نظریات کو مسترد کردیا ہے۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے کہاکہ احتجاج کے نام پر عمران نیازی کے مخصوص غنڈوں کی ریاست مخالف کارروائیوں پر ریاستی اداروں کو سخت ایکشن لینے کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان وفادار اور اہل قیادت کے ہاتھوں محفوظ ہے۔ملک اور قوم کے خلاف اس سازش کو جلد ناکام کردیا جائیگا اور ملک کو سیاسی اور اقتصادی استحکام کی طرف رواں ہو جائیگا۔ پاکستان رہتی دنیاں تک کیلئے قائم و دائم رہیگا۔ ملک اور قوم کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد رہیں گے۔ پاکستان بنانے والی جماعت کے کارکن سے قیادت تک ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے