شفقت ولی ایڈووکیٹ بارایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدرمنتخب


گلگت(پ ر)سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے الیکشن سال 2023-24 کیلئے الیکشن شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق  10مئی 2023ء کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی جو کہ صبح 9:30 بجیسے سہ پہر 3:30 بجے تک وقت مقرر کیا گیا تھا ، الیکشن  بورڈ کے چیئرمین عمران حسین ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مقررہ وقت تک مختلف عہدوں کیلئے امیدوار وکلاء کی جانب سے کاغذات نامزدگی کیلئے جس میں صدارت کیلئے سینئر ایڈووکیٹ ملک شفقت ولی، جنرل سیکرٹری کیلئے جاوید اقبال ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے شکور خان ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے تھے جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے محمد ریاض ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ، متذکرہ امیدواروں کے علاوہ کوئی بھی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہیں آیا جس کے باعث ملک شفقت ولی ایڈووکیٹ بلامقابلہ صدر، جاوید اقبال ایڈووکیٹ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری ، شکور خان ایڈووکیٹ بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری اور محمد ریاض ایڈووکیٹ بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔