گلگت،گلگت بارکونسل نے اپوزیشن لیڈر امجدایڈووکیٹ کے بیان کومستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ بار کونسل گلگت بلتستان تمام وکلاءکاریکارڈمکمل محفوظ ہے اور ریکارڈ میں ردوبدل کاکوئی امکان موجودنہیں۔ امجدحسین ایڈووکیٹ کا ہرادارے کوسیاست میں گھسیٹنے کاپراناوطیرہ ہے جوبھی ادارہ امجدحسین ایڈووکیٹ کی سیاست میں سہولت کاری کرنے سے انکارکرتا ہے یاناجائزمطالبات ماننے سے انکارکرتا ہے اس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں۔جی بی بارکونسل امجدحسین ایڈووکیٹ کوتنبیہ کرتا ہے کہ آئندہ وکلاءادارے اورجوڈیشیری کوسیاست میں گھسیٹنے سے گریز کریں۔خالد خورشید کی سال2022کی حاصل شدہ یونیورسٹی آف لندن کی ڈگری کی کاپی موجودہے توامجدحسین ایڈووکیٹ عدالت عالیہ میں پیش کرے۔جی بی بارکونسل میں موجود ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ہے عدالت میں مقدمہ زیرتجویز ہے۔سوشل میڈیا میں زیرتجویز مقدمہ سے متعلق بیان بازی کرکے عدالتوں اورججز کوپریشرمیں لانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی ہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ بینچ سے پرزوراستدعاکرتے ہیں کہ امجدحسین ایڈووکیٹ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔جی بی بارکونسل کے قواعدوضوابط کے مطابق بلامنظوری وائس چیئرمین جی بی بارکونسل کسی بھی ایڈووکیٹ کاذاتی تصدیق شدہ ریکارڈ متعلقہ وکیل کے علاوہ جاری نہیں کرتی نیزچیف کورٹ میں گزشتہ زیرسماعت عنوان”خالدخورشید بنام چیف الیکشن کمشنر وغیرہ“میں امجدحسین ایڈووکیٹ کی درخواست پرہی بار کونسل نے خالد خورشید کاریکارڈعدالت میں جمع کیاہے۔ امجدحسین ایڈووکیٹ یہ بھی یادرکھےں کہ اپنے من پسند ریکارڈعدالت عالیہ میںجمع کروانے کے لئے جی بی بارکونسل کے ذمہ داروں کوپریشرڈالتے رہے ہیں اور ریکارڈجی بی بارکونسل کے ذمہ داروں کے پاس محفوظ ہے۔
