گلگت،صحافیوں کیلئے موبائل جنرلزم ورکشاپ 11مئی سے ہوگی

گلگت (پ ر) پاکستان انفارمیشن سنٹر، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت کے زیر اہتمام مقامی صحافیوں کے صحافتی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ بعنوان ”موبائل جرنلزم سنٹرل پریس کلب گلگت میں منعقد کرا یا جائیگا۔ ور کشاپ رواں ماہ کی 11اور 12تاریخ کو منعقد ہوگی۔ سیشن میں سنٹرل پریس کلب کے ارکان، متعدد ٹی وی چینلز،اخبارات سے وابستہ صحافی اور قراقرم یونیورسٹی سے میڈیا کے طلبہ بھی شرکت کرینگے، تربیتی ورکشاپ میں گلگت کے دوسرے ضلعوں کے صحافیوں کو آن لائن شرکت کے لئے زوم لنک بھی مہیا کیا جائیگا۔ ٹریننگ ورکشاپ منسٹری آف انفارمیشن ایند براڈ کاسٹنگ کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے ا س سے قبل منسٹری آف انفارمیشن ایند براڈ کاسٹنگ کی زیر نگرانی پاکستان انفارمیشن سنٹر اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے تقریباً (10000) دس ہزار سے زائد صحافیوں کےلئے مختلف عنوانات کے اوپر تربیتی ورکشاپ منعقد کراچکے ہیں۔