فوری انصاف کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، چیف جسٹس


 غذر(پ ر )چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے ڈسڑکٹ جوڈیشل کمپلکس غذر کا دورے کے موقع پر زیر سماعت مقدمات کا جائزہ لیا ججز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب میں نے بحیثیت چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ کا حلف اٹھایا تو غذر کی عدالتوں میں بہت سارے کیس التوا کا شکار تھے میں نے مقدمات کو کٹیگریز میں تقسیم کر کے تمام ماتحت عدالتوں کو یہ ہدف دیا کہ بہت زیادہ پرانے مقدمات کو 2022 کے آخر تک ختم کرےں غذر میں ججز نے ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مقررہ وقت میں پرانے کیس نمٹادیئے ہیں اور اسی طرح چیف کورٹ کے اندر بھی تمام پرانے کیس نمٹائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ فوری انصاف ہماری اولین ترجیح ہیں مزید سستا اور فوری انصاف کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔