سکردو، سانحہ پارا چنار کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا مظاہرہ


 سکردو( پ ر) سانحہ پارہ چنار کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام یادگار چوک سکردو پر احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل ومعروف عالم دین علامہ شیخ ڈاکٹر مشتاق حکیمی، صوبائی نائب صدر شیخ اشرف شگری معروف عالم دین شیخ حسن جوہری، ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو کے صدر علامہ شیخ ذیشان، شیخ ذوالفقار انصاری، عقیل ایڈووکیٹ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ پارہ چنار کی شدید الفاظ میں مذمت کیا اور کہا کہ اس گھناو ¿نے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی سکیورٹی ادارے اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن عناصر ملک میں دوبارہ دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں اور ملک میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں تیزی لانے کےلئے کاروائیاں کررہے ہیں ملک کی استحکام کے لیے خطرہ ہے ان دہشت گردوں کا سر کچلنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر ملک عدم استحکام کی طرف جائے گا ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے