روندو(پ،ر)روندو ڈمبوداس میں متاثرین جگلوٹ سکردو روڈ کا اجتماع ہوا،اجتماع
میں انجمن تاجران کے رہنماﺅں،عمائدین،سیاسی نمائندوں کے علاوہ ایم
ڈبلیوایم کے صوبائی صدر آغاسید علی رضوی،صدرانجمن تاجران بلتستان غلام حسین
اطہر اور دیگر افراد نے شرکت کی،اجلاس میں متاثرین کے مسائل پر تفصیلی غور
وخوص کے بعد ایک قرارداد منظور کی گئی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 28اپریل
تک متاثرین کو ادائیگی نہ کی گئی تو 29اپریل کو جگلوٹ سکردو روڈ پر دھرنا
ہوگا،قرار داد میں کہا گیا کہ این ایچ اے حکام کی سستی کے باعث سپریم
اپیلیٹ کورٹ کے حکم کے باوجود متاثرین کو ادائیگی میں تاخیرہورہی ہے
،قرارداد میں کہا گیاکہ بغاردو سے تھنگ تک کے متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ
ایک ماہ کے اندر مرتب کرکے معاوضہ ادا کیا جائے ورنہ متعلقہ موضع جات میں
روڈ پر جاری تعمیراتی کام روکوا دیا جائے گا،مسنگ معاوضہ جات نہ ملنے کی
وجہ سے جو دکاندار مسنگ معاوضہ جات کی وجہ سے شفٹ ہوئے ہیں ان دکاندار
حضرات کے نام بھی فہرست میں شامل کرکے ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے،
شنگوس سے سورداس تک کی زمینوں کے معاوضہ جات کیلئے قانونی کارروائی مکمل کی
جائے،قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ تمام موضع جات میں موجود
کوہل،راستے،سڑکیں جو روڈ کی زد میں آئی ہیں ان کے معاوضہ جات نہیں دیئے گئے
لہذا بندوبستی نقشے کے مطابق ان کی دوبارہ تعمیر یقینی بنائی جائے