گلگت بلتستان کہ تمام دور دراز علاقوں تک ٹیلی مواصلات کے نظام کو مستحکم انداز میں وسعت دینے میںایس سی او کا کلیدی کردار ہے،فورس کمانڈر



گلگت: فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل (ستارہ امتیاز ) نے ایس سی او سیکٹر ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ کیا۔ہیڈ کوارٹر آمد کے موقع پر سیکٹر کمانڈرایس سی او گلگت بلتستان کرنل راؤ  محمد فہیم اختر خان  و دیگر فوجی و سول افسران نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے گلگت بلتستان میں ایس سی او کی سروسز اور نیٹ ورک   کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ادارے کے جاری منصوبوں اور حالیہ اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔بعد ازاں فورس کمانڈرایف سی این اے گلگت میں قائم انکوبیشن سینٹر اورایس سی او سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک (ایس ٹی پی) کا بھی وزٹ کیا.اس دوران فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے وہاں پر موجود مختلف آئی ٹی کمپنیز  کے نمائندوں اور فری لانسنگ سے وابستہ نوجوان مرد و خواتین سے تفصیلی گفتگو کی۔فورس کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کہ تمام دور دراز علاقوں تک ٹیلی مواصلات کے نظام کو مستحکم انداز میں وسعت دینے میںایس سی او کا کلیدی کردار ہے نیز خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے علاوہ یہاں کے پڑھے لکھے نوجوان مرد و خواتین کے لیے آئی ٹی،ای بزنس اور فری لانسنگ جیسے جدید اور فائدہ مند شعبوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ پلیٹ فارم کی شکل میں بہترین مواقع مہیا کرنے پر ایس ای اوکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔