مٹھی بھر دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،خالد خورشید

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ قوم و سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی سے نمٹنے میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ مٹھی بھر دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتےں۔ قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنے تمام سلامتی کے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔