گلگت ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب کا منظرنامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید روشن اور واضح ہوتا جا رہا ہے اب گلگت بلتستان میں (سمر فیسٹا ) کے نام سے سمرکیمپ کا آغاز کیا جا رہا ہے جسکی کی براہ راست میں خود نگرانی کروں گا اس کیمپ کے ذریعے ہم گرمیوں کے مہینوں میں بھی اسکولوں کو سیکھنے اور تفریح کا مرکز بنانے کے لیے منفرد اقدام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تعلیم کے نقطہ نظر کو تبدیل کرنا اور اسے جامع، تجرباتی اور ایک بہتر کل کے لیے راہ ہموار کرنا ہے ( سمرفیسٹا) کے نام سے شروع کیا جانے والا یہ پروگرام ان اقدار کو سمیٹتا ہے اور تخلیقی سیکھنے کی سرگرمیوں، غیر نصابی تقریبات، خواتین اور بچوں کی صحت اور غذائیت کے بارے میں حساسیت، فیلڈ ٹرپ اور ایک بھرپور سپورٹس گالا کو فروغ دینے کی کڑی ثابت ہوگا ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے سمرفیسٹا پروگرام کی مذید تفصیلات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 10 دن سے پندرہ دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں سیکھنے اور تخلیقی صلاحیتوں بشمول پینٹنگ، فوٹو گرافی، ڈیزائننگ بارے طلباءو طالبات کو آگاہی فراہم کی جائے گی اور اس بابت ضروری تکنیکی اور پیشہ وارانہ تعلیم بھی دی جائے گی ،غیر نصابی سرگرمیاں صحت اورغذائیت بارے آگاہی فراہم کرنا بھِی اس پروگرام کا حصہ ہے جبکہ فیلڈ ٹرپ ،اسپورٹس گالا بنیادی کاروباری مہارت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی ، ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ اس سمر کیمپ میں آئی ٹی بوٹ کیمپس اور روبوٹکس ٹیکنالوجی کی تعلیم سے بھی کیمپ کا حصہ بننے والوں کو مستفید کر سکیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ جدید تعلیم اور سیکھنے کا عمل گلگت بلتستان کے ذہین طالب علموں کے لئے کتنی اہمیت کا حامل ہے ہمارے طلباءمستقبل قریب میں ان تعلیمات اور مہارتوں سے لیس ہوں گے اور اس کے نتائج انقلابی ثابت ہوں گے۔ چیف سیکرٹری نے مزید بتایا کہ (سمرفیسٹا) پروگرام کو ہم صوبائی حکومت، نجی شعبے، این جی اوز، ترقیاتی شعبے، بینکوں، آئی ٹی اداروں،یونیورسٹیوں جیسے LUMS، NUST، مخیر حضرات اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے شروع کریں گے انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں یہ پہلا تعلیمی جدت کی غرض سے شروع کئے جانے والا پروگرام ثابت ہو گا جس میں پورے گلگت بلتستان کے طالب علموں کو یکسر مستفید ہونے کا موقع میسر آئے گا جس سے گلگت بلتستان کے سرکاری اسکولوں کو بہترین درسگاہیں اورسیکھنے کے مراکز بنانے کے ہمارے وڑن کو مذید تقویت و کامیابی حاصل ہو گی۔
